وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کا عمل جاری

 887 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کا عمل جاری۔۔۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم و قدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے کانگڑہ کالونی کا دورہ کرکے سڑکوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اور ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرموجود سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران نے انھیں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔