اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے

 408 total views

خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کے حوالے سے اپرخانپور مکھنیال میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان،ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان اور وفاقی وزیر برائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی مصروفیات کی وجہ سے انکے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے جبکہ مزید بہتری کے لیے کروڑوں روپے کی خطیر فنڈنگ کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر عمرایوب خان اور ایم پی اے ارشدایوب خان نے خصوصی توجہ مرکوز کرکے تحصیل خانپور میں ترقی کا نیاانقلاب پرپا کیا جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے 50kva کے چار ٹرانسفارمرز اور چالیس پولز دو دن کے اندر مہیا کرنے کا اعلان کیا۔مقامی مقررین نے اس موقع پر خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے بجلی کےجاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

 875 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت اسلام آبادآفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پلاننگ چیف پیسکو خادم حسین لارا ودیگر اعلٰی افسران نے وفاقی وزیر کو حطار گریڈ ٹو کی تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ متعلقہ افسران نے اس موقع پر خانپور132kva گریڈ کے جاری کام کے علاوہ سرائے صالح،گندف اور حطار 220kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے بجلی کےجاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

ضلع ہری پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے مالی اعانت پر تبادلہ خیال

 1,188 total views

وفاقی وزیر توانائی ، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے صوبائی وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا سےملاقات کی۔
اس ملاقات میں ضلع ہری پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے مالی اعانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگامنصوبے پر کام جاری۔وفاقی وزیر نے مزکورہ روڑ کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت جاری

 1,296 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگامنصوبے پر کام جاری۔وفاقی وزیر نے مزکورہ روڑ کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت جاری کیں۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگا منصوبے پر کام جاری ہے۔ جسے اٹھارہ ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے مزکورہ روڑ کا سرپرائز وزٹ کرکے مختلف مقامات پر جاری کام اور پلوں کی تعمیر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔موقع پر موجود متعلقہ افسران نے انھیں تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے متعلقہ افسران کو معیاری کام کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔

سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح ۔۔۔ مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 1,293 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 88 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے موہڑہ محمدوح میں شعلہ جلاکر سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔۔۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان تلوکر میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے مکمل ہونے والی میگا بجلی سکیم کا افتتاح کررہے ہیں

 1,270 total views

مقامی افراد میں خوشی کی لہر

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان تلوکر میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے مکمل ہونے والی میگا بجلی سکیم کا افتتاح کررہے ہیں