بالڈھیر کے بجلی سے محروم محلہ موہڑہ میں بجلی سکیم کے تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اہل محلہ کو وفاقی وزیر کی جانب سے 46 لاکھ 16 ہزار روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منظوری

 880 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجد خان نے بالڈھیر کے بجلی سے محروم محلہ موہڑہ میں بجلی سکیم کے تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اہل محلہ کو وفاقی وزیر کی جانب سے 46 لاکھ 16 ہزار روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منظوری کی خوشخبری بھی سنادی اور مزید کہاکہ تین ہفتے کے اندر مزکورہ محلے میں گیس فراہمی کے لیے پائپ مہیا کردیاجائے گا۔اس موقع پر انھوں نے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے مزیدایک ٹرانسفارمر کا اعلان کیااور تقریب کے انعقاد و والہانہ استقبال پر مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا۔
قاسم اعوان،کامی بٹ و دیگرمقامی افراد نے اس موقع پر عوامی قائدجناب عمرایوب خان شاندار عملی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ اس سے قبل بھی بالڈھیر میں بجلی وگیس کے تمام منصوبے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی بدولت پایہ تکمیل کو پہنچے اورآج ایک بارپھرانہی کی بدولت ہماری دس سالہ محرمیوں کا خاتمہ ممکن ہواہے۔مقررین نے سابقہ ادوار کے ایم این ایز کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایااور بجلی و گیس کے عملی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا شکریہ اداکیا اورانکی گراں قدر عوامی خدمات کو سراہا۔