اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی

 1,429 total views

وزیراعظم عمران خان سے اہلیانِ کھلابٹ کے قبرستان اراضی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے خصوصی ملاقات کی اور تحریری خط دیا ہے۔انشاءاللہ جلد کے ٹی ایس کے عوامی مطالبے کو حتمی شکل دینگے۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 17 لاکھ کی خطیر لاگت سے محلہ نیو قاضیاں کھلابٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر اہل محلہ کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کی مبارکباد پیش کی۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں تحریری خط بھی دیا ہے۔جس پر انھوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انشاءاللہ جلد اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کو حتمی شکل دینگے۔
منعقدہ تقریب کے دوران،محمد نواز، اللہ یار خان،ایم پی اے فیصل کے سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر نے خطاب کرتے عوامی قائدجناب عمرایوب خان کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور بلخصوص قبرستان کی اراضی کے لیے خصوصی کاوش کرنے پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔