وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت زیر تعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ

 2,229 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت زیر تعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ کرکے جاری منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جاری کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کیں۔ تاکہ آمدہ اگست یا ستمبر تک گریڈ کا باقاعدہ افتتاح کرکے آپریشنل کیا جائے اور خانپور کے عوام میگا منصوبے سے مستفید ہوسکیں۔اس موقع پر ایس ای پیسکو ہزارہ سرکل غلام سرور،ایکسین ہری پور عنایت اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔جنھوں نے وفاقی وزیر کو گریڈ اسٹیشن کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔