سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 2,442 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عوامی محرمیوں کے خاتمے کے بعد ضلعی ترقی میں مزید انقلاب بھرپا کرنے کے لیے اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی وسوئی گیس سمیت سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے جاری ہیں۔حالیہ پانچ سال کے دوران الحمدواللہ نہ صرف عوامی دس سالہ محرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ وہ تاریخ ساز منصوبے دئیے جنھیں سنہری دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے مزکورہ علاقہ جات کے عوام کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی مبارکباد پیش کی اور والہانہ استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ایم پی اے وچئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان نے اس موقع پر واٹر سپلائی سکیم ،راستوں کی پختگی ودیگر مقامی ترقیاتی سکمیوں کا اعلان کیا۔اور کہاکہ حالیہ تین سال کے دوران خانپور میں وہ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جنکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بلخصوص تحصیل خانپور کے تمام علاقہ جات میں بجلی کی ابتر صورتحال تھی۔جس پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے خصوصی توجہ دی اور ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف وولٹیج مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ 60 کروڑ روپے کی لاگت سے خانپور 132kva کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری دیکر اہلیانِ خانپور کے دل جیت لیے ہیں۔مزکورہ زیر تعمیر گریڈ کی جلد تکمیل سے تحصیل خانپور میں اگلے پچاس سالہ دور کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔انھوں نے 2 ارب روپے کی خطیر فنڈنگ سے خانپور روڑ ،نادرہ آفس کے قیام،اربوں روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ جات پر بھی وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔ارشد ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہم دن رات ایک کرکے عوام کی طرز زندگی میں مزید ودیرپا بہتری لانے کے لیے عملی طور پر بھر پور اقدام اٹھا رہے ہیں۔۔۔