مقامی کمیونٹی کی درخواست پر جناب عمرایوب خان نے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، تربیلا غازی کو ٹیکنیکل کالج کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز بھی پیش کی

 1,696 total views

وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور جناب عمر ایوب خان نے تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (T5) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اس منصوبے میں مقامی کمیونٹی بالخصوص تربیلا متاثرین کو مزید ملازمتیں فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک میں پانی اور بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی کمیونٹی کی درخواست پر جناب عمرایوب خان نے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، تربیلا غازی کو ٹیکنیکل کالج کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔