وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کا کانگڑہ 132kva گریڈ کا دورہ

 1,505 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کا کانگڑہ 132kva گریڈ کا دورہ۔فیوچرپلان کو مدنظر رکھتے ہوئے 40mva ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد 20/26mva ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل بھی شروع۔وفاقی وزیربرائے اقتصادی جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے کانگڑہ گریڈ میں 40mva کا ٹرانسفارمر نصب کرکے گریڈ کپیسٹی میں اضافہ کیاگیا جس سے شہری علاقوں سے بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا جبکہ پہلے سے موجود 20/26mva کے ٹرانسفارمر کو اتاراگیاتھا۔تاہم وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے فیوچرپلان کو مد نظر رکھتے ہوئے اتارے گئے ٹرانسفارمر کو بھی مزکورہ گریڈ پرنصب کرنے کے احکامات جاری کیے ہے جس پر سول ورک شروع کردیا گیاہے۔پیسکو کے متعلقہ افسران نے وفاقی وزیر کو جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیے۔