October 26, 2021

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 6 کروڑ 12 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے پدنی یونین کونسل بریلہ میں میگا بجلی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔۔۔۔۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 2,612 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 6 کروڑ 12 لاکھ کی خطیر لاگت سے سوئی گیس اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے پدنی یونین کونسل بریلہ میں میگا بجلی منصوبوں کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ عظیم شان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اہلیانِ پدنی کو منصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہاکہ الحمداللہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے بعد مستقل بنیادوں پر مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروکار لارہے ہیں۔خانپور کے دشوار گزار علاقہ جات سے بیڑ وکلنجر کے پہاڑوں تک گیس فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔جبکہ ضلع سے وولٹیج مسائل کے خاتمے کے ساتھ پانچ گریڈ کی منظوری دی جن میں سے حطار اور خانپور گریڈ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہار وجیت سے بالا تر ہوکر بلاتفریق تمام علاقہ جات میں بجلی،گیس اور سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے دئیے ہیں۔ایم پی اے جناب ارشدایوب خان اور ملک نزاکت نے خطاب کرتے ہوئے بجلی وگیس کےمیگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے تقریباً آٹھ کروڑ روپے کی خطیر فنڈگ کرنے پر وفاقی وزیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

Previous post مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔اہل علاقہ نے بجلی مسائل کے خاتمے دیرپا بہتری کے لیے کیے گئے عملی اقدام پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
Next post وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید 20 کروڑ جبکہ تزئین وآرائش کے لیے بھی 85 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ کے ٹینڈر کنٹریکٹرز کو جاری کردئیے