May 20, 2022

سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے ریڈیو کچہری کا انعقاد کیا گیا

 1,819 total views

سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے ریڈیو کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور مسرت زمان اور پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر ہری پور قاسم شاہ بخاری نے شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض شہریارشاہ نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر روزنامہ پائن تحصیل خانپور کے بیورو چیف سید جمال شاہ اور سینیئر براڈکاسٹر عمران قاضی بھی موجود تھے
پروگرام میں ضلع بھر سے سائلین نے بذریعہ ٹیلی فون کال اور بذریعہ فیس بک میسیج اپنے علاقائی اور ذاتی مسائل بیان کیئے۔ مسرت زمان نے لوگوں کے مسائل کو سنا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

Previous post وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس
Next post ہری پور شہر میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا