January 19, 2022

ایک ماہ کے دوران ہاؤسنگ کالونی کے میٹرز کو ڈومیسٹک ٹیرف پر تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے

 220 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے ہاؤسنگ کالونی کے بجلی میٹرز کو گھریلو ٹیرف پر تبدیل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو تیس دن کا ٹائم دے دیا۔MD ٹی آئی پی، GMپی ٹی سی ایل اور ایکسین رولر پیسکو کو دوران میٹنگ تمام معاملات کو فوری حل کرنے کی ہدایات۔وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد آفس میں ہاؤسنگ کالونی کی بجلی کو گھریلو ٹیرف پر تبدیل کرنے کے حوالے سے اعلٰی سطح میٹنگ کی جس میں ایم ڈی ٹی ائی پی عامرجاوید شاہ۔پی ٹی سی ایل کے جی ایم عبدالرشید ملغانی۔اکرام اللہ ایکسن رولر پیسکو ودیگر متعلقہ افسران موجودتھے۔جنھوں نے وفاقی وزیر کو ہاؤسنگ کالونی کی بجلی کو بلک میٹر سے گھریلو ٹیرف پر تبدیلی کے حوالے سے جاری کام ومعاملات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے دوران میٹنگ افسران کو ہدایات کیں کہ باہمی تمام معاملات کو جلدازجلد حل کرکے ایک ماہ کے دوران ہاؤسنگ کالونی کے میٹرز کو ڈومیسٹک ٹیرف پر تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے تاکہ رہائشی افراد کو ہرماہ بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی سے نجات مل سکے۔

Previous post ہریپور میں ورکر کنونشن میں خطاب
Next post عوامی مشکلات کا خاتمہ بلکے انقلابی ترقی و روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہمارا مشن ہے جس پر دل وجان لگاکر کام کررہے ہیں