May 20, 2022

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے چھپڑا میں کُل4 کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی وگیس کے منصوبوں کی تکمیل کا افتتاح کردیا

 212 total views

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے چھپڑا میں کُل4 کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی وگیس کے منصوبوں کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔ جسکا جسکا مقامی افراد کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے چھپڑا میں 2کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار کی فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا شعلہ جلاکر افتتاح کیا اور 2کروڑ 15 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سےپیرکوٹ، ڈولنی اورکوٹھہ ویلج کونسل چھپڑا میں میگا بجلی سکیموں کی تکمیل کا بھی افتتاح کیا۔ جبکہ اس موقع پر ایم پی اے اکبر ایوب خان نے بھی 2 کروڑ 10 لاکھ کی فنڈنگ سے واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریبات کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے مقامی افراد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ضلع بھر میں بجلی و گیس سمیت سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے عملی طور پر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی علی و جامع اقدام اٹھائے ہیں جسکے ثمرات نمایاں ہیں۔ ایم پی اے اکبر ایوب خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری محنت و کوشش سےحالیہ دور میں عوامی تمام محرومیوں کا خاتمہ کردیآ ہے جبکہ آخری ڈیڑھ سال کے دوران مزید اربوں روپے کی فنڈنگ کرکے عوامی طرز زندگی کو خوب بہتر بنائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے عوام خوش نصیب ہیں۔جنھیں وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی بدولت نہ صرف اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے عملی طور پر گیس مہیا کی جا رہی ہے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر گزشتہ دس سالہ بجلی مسائل کا بھی خاتمہ ممکن بنایا گیا جبکہ دیرپا بہتری کے لیے مزید میگا منصوبے بھی تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ مقامی قائدین نے اس موقع پر خان برادران کی تاریخ ساز خدمات کا اطراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post Babar Azam and Rizwan on top position latest T20 Rankings
Next post ورلڈ بنک ۔ایشین بنک ۔چین، فرانس، جاپان اور برطانیہ کے تعاون سے 6,079 ملین ڈالرز سے چوبیس منصوبوں پر عملدرآمد