June 24, 2022

سابق وفاقی وزیر و سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان شدید زخمی ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ عوام اور اپنی قیادت کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے

 546 total views

فرنٹ لائن لیڈر سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان شدید شیلنگ کے بعد متبادل پہاڑی راستے سے گزر کر پنجاب پولیس کو پچھے ہٹنے پر مجبور کیا اور پل کو کلئیر کر کے قافلے کو اسلام آباد کی طرف رواں دواں کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اپنے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں اور امپورٹڈ حکومت کی ایماء پر پولیس کی جانب سے شدید آنسو گیس شیلینگ اور لاٹھی چارج کے باوجود پُرعزم اور منزل کی جانب گامزن رہا۔ اس دوران آنسو گیس شیلینگ اور لاٹھی چارج سے سابق وفاقی وزیر و سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان شدید زخمی ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ عوام اور اپنی قیادت کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے بعد ازاں طبعیت سازگار نہ رہنے پر پارٹی قیادت کی جانب سے انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Previous post ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
Next post سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی عیادت کے لیے ہسپتال میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت سمیت عمر ایوب خان کے چاہنے والوں کا تانتا بندھ گیا