December 5, 2021

اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے

 6,159 total views

خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کے حوالے سے اپرخانپور مکھنیال میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان،ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان اور وفاقی وزیر برائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی مصروفیات کی وجہ سے انکے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے جبکہ مزید بہتری کے لیے کروڑوں روپے کی خطیر فنڈنگ کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر عمرایوب خان اور ایم پی اے ارشدایوب خان نے خصوصی توجہ مرکوز کرکے تحصیل خانپور میں ترقی کا نیاانقلاب پرپا کیا جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے 50kva کے چار ٹرانسفارمرز اور چالیس پولز دو دن کے اندر مہیا کرنے کا اعلان کیا۔مقامی مقررین نے اس موقع پر خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے بجلی کےجاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔
Next post اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔