December 8, 2021

حالیہ تین سال کے دوران نہ صرف ہمارے دیرنیہ بجلی مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہوا بلکہ وہ میگا منصوبے تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں

 1,445 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان دور افتادہ یونین کونسل كالنجر بانڈہ مانسہرياں میں جمشید عباسی کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جاری ومکمل ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کررہے ہیں۔جمشید خان،صغیر احمد،محمدامجد،اختر نواز ودیگر مقامی افراد نے اس موقع پر بجلی وگیس کے اربوں روپے کے میگا منصوبوں پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ تین سال کے دوران نہ صرف ہمارے دیرنیہ بجلی مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہوا بلکہ وہ میگا منصوبے تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔جن سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔مقامی لوگوں نے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

Previous post مقامی لوگوں نے ڈاکخانے وموبائل سگنل کی شکایت کرتے ہوئے ٹاور کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے مزکورہ سہولیات کے حوالے سے اقدام اٹھانے کا یقین دلایا
Next post صوابی میرا میں 2 ارب 50 کروڑ کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل اور 4 کروڑ کی لاگت سے صوابی میرا ٹو فیڈر کی تکمیل