December 5, 2021

وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید 20 کروڑ جبکہ تزئین وآرائش کے لیے بھی 85 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ کے ٹینڈر کنٹریکٹرز کو جاری کردئیے

 1,626 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید 20 کروڑ جبکہ تزئین وآرائش کے لیے بھی 85 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ کے ٹینڈر کنٹریکٹرز کو جاری کردئیے گے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس سے قبل سڑکوں کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ کی خطیر فنڈنگ کی جس سے کے ٹی ایس کی مختلف سڑکوں کی تعمیر کاکام مکمل ہوچکا ہے۔جبکہ مزید بیس کروڑ کی لاگت سے چاروں سیکٹرز کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر کو مکمل کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے سڑکوں کی تزئین وآرائش کے لیے بھی 85 لاکھ روپے خطیر فنڈنگ کی جس سے تمام سڑکوں پر کیٹ آئیز،چاکنگ کے علاوہ رہنمائی کے لیے سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں گے جوکہ کالونی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرینگے۔اہلیانِ کھلابٹ اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی اور سوئی گیس سمیت سڑکوں کی تعمیر کے عملی منصوبوں پر عوامی قائدجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Previous post وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 6 کروڑ 12 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے پدنی یونین کونسل بریلہ میں میگا بجلی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔۔۔۔۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Next post 47 لاکھ کی خطیر فنڈنگ سے چھوہر شریف میں سوئی گیس فراہمی کی تکمیل کا شعلہ جلا کرافتتاح