December 5, 2021

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 15 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سےجھاری کس تا ایوب پُل حویلیاں اور خانپورجولیاں تا ٹیکسلا میوزیم روڈ کی ازسرنو تعمیرسمیت ریلوے اسٹیشن ہریپور کے قریب برساتی نالے پر نیو پُل تعمیر کی منظوری

 1,439 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 15 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سےجھاری کس تا ایوب پُل حویلیاں اور خانپورجولیاں تا ٹیکسلا میوزیم روڈ کی ازسرنو تعمیرسمیت ریلوے اسٹیشن ہریپور کے قریب برساتی نالے پر نیو پُل تعمیر کی منظوری۔
این ایچ اے کے متعلقہ افسران کی وفاقی وزیر سے ملاقات۔ مزکورہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے جی ٹی روڑ جھاری کس تا ایوب پُل حویلیاں کی ازسر نو تعمیر کے لیے 60 کروڑروپے اورخانپور جولیاں تا ٹیکسلا میوزیم روڑ کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے جبکہ ریلوے اسٹیشن ہریپور کے قریب واقع برساتی نالے پر نیو پُل کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظوری کرائی ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جی ایم حبیب الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر مسعوداحمد نے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان سے ملاقات کی اور انھیں مزکورہ روڈز اور پُل کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 2 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تین نئے پُلوں کی تعمیر کے ساتھ خانپور روڈ کاکام مکمل ہوا۔جس سے نہ صرف عوامی سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوا بلکہ مزکورہ روڑ پر سیاحوں کی آمدورفت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ مزید فنڈنگ اور جولیاں تا ٹیکسلا روڈ اور نیوپُل کی تعمیر سے سیاحوں کی آمدورفت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔جس سے سیاحتی مقامات سے جُڑے افراد کے روزگار میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

Previous post کروڑ4 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سےتحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر عوامی ق
Next post حکومتِ پاکستان کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں نئی شروع کی جانے والی قابل تجدید توانائی پالیسی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع لائے گی۔