December 5, 2021

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے حطار میں نیو 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل

 1,679 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے حطار میں نیو 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل۔
وفاقی وزیرکے کوارڈینیٹرساجد خان،پیسکوچیف آپریشن خادم حسین لارا و دیگر متعلقہ افسران کا مزکورہ گریڈ کا دورہ۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے حطار گریڈ کے احاطہ میں 132kva کا ایک مزید گریڈ اسٹیشن قائم کردیا گیا۔جسکا وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان جلد افتتاح کرینگے۔مزکورہ گریڈ اسٹیشن کی تکمیل سے نہ صرف حطار کے کارخانہ دار مستفید ہونگے بلکہ پہلے سے موجود 132kva گریڈ پر بھی لوڈ تقسیم ہوکر انتہائی کم رہ جائے گا۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجد خان،پیسکوچیف آپریشن خادم حسین لارا،ایس ای ہزارہ سرکل،ایکسینز سمیت پلاننگ اورکنسٹرکشن ٹیم نے مزکورہ گریڈ کا دورہ کرکے کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ جبکہ اس موقع پر ٹیم نےمزید 132kvaاور 220kva گریڈاسٹیشن کی تعین شدہ جگہوں کا دورہ بھی کیا۔جنکی تکمیل کے لیے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے 9 ارب روپے سےذاہد فنڈنگ منظور کررکھی ہے۔

Previous post ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو تفصیلی بریفنگ
Next post بالڈھیر کے بجلی سے محروم محلہ موہڑہ میں بجلی سکیم کے تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اہل محلہ کو وفاقی وزیر کی جانب سے 46 لاکھ 16 ہزار روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منظوری