December 5, 2021

وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے کھلابٹ کی سڑکوں کی ابترصورتحال وعوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے وزیراعلٰی کے پی کے سے 45 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور کرائی ہے

 1,793 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت کھلابٹ کی سڑکوں کی پختگی کے لیے 13 کروڑ کے بعد 20 کروڑ کی خطیر فنڈنگ جبکہ اِسکے بعد مزید 12 کروڑ روپے بھی جلد جاری کردئیے جائے گے جس سے کے ٹی ایس کی تمام اندورنی سڑکوں کی پختگی کاکام مکمل کیاجائے گا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی ہداہت پر چاروں سیکٹرز کی سڑکوں کا سروئے مکمل کرکے پی سی ون جمع ہوچکا ہے۔
13 اگست بروز جمعہ دن دو بجے پشاور میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے مابین میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی مصروفیات کی وجہ سے انکے کوارڈینیٹر ساجدخان نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں کی پختگی کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئ۔جبکہ مزید 12 کروڑ روپے آمدہ میٹنگ میں جاری کیے جائےگے۔اس قبل وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے کے ٹی ایس کی سڑکوں کی پختگی کے لیے 13 کروڑ روپے کی فنڈنگ جاری کرائی جس سے سڑکوں کی تعمیر کا جاری کام تقریباً آخری مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے کھلابٹ کی سڑکوں کی ابترصورتحال وعوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے وزیراعلٰی کے پی کے سے 45 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور کرائی ہے۔جس پر اہلیان کھلابٹ انکے انتہائی مشکور وممنون ہیں۔

Previous post تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کی بدولت 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ں گے
Next post وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 10 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے کانگڑہ گریڈ میں ٹرانسفارمر ریپئرنگ ورکشاپ کا افتتاح کردیا