December 6, 2021

پاکستان سے ہارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

 1,144 total views

“ریٹائرمنٹ کی وجہ پاکستان”

افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی، کہا پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا اس لیے استعفی دے دیا
طاہر لطیف
1 نومبر2021
افغان کرکٹر اصغر افغان نے عالمی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی، بقول اصغر افغان کہ پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا اس لیے استعفی دے دیا۔
اصغر خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے پر مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں۔
یاد رہے افغانستان کے بلے باز 33 سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے ہارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

Previous post ریڈیو سمائل ایف ایم 88.6 کے پروگرام سوہنا دیس ہزارہ کے مہمان بنے ایس پی انوسٹیگیشن ہری پور مجیب الرحمٰن
Next post Pakistan beat Afghanistan by 5 wickets and Asif Ali Saved Pakistan in t20 world cup 2021