December 5, 2021

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ہجوم والی جگہوں پر موبائل ٹیموں بھیجی جائیں

 763 total views

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت کرونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ہری پور، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی.

میٹنگ میں محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ہجوم والی جگہوں پر موبائل ٹیموں بھیجی جائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن کی جائے اور مطلوبہ ہدف کو پورا کیا جائے تاکہ اس وباء پر مکمل قابو پایا جا سکے.

Previous post ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر انتظام منی مراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا
Next post محمد رضوان نے ٹی 20 کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا