تحریک انصاف حکومت کی بدولت ہر شخص کی جیب میں ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کا صحت انصاف کارڑ ہوگا

 171 total views

تحریک انصاف حکومت کی بدولت ہر شخص کی جیب میں ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کا صحت انصاف کارڑ ہوگا۔یہ سہولت امریکا جیسے ملک کے عوام کو بھی میسر نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف حکومت غیور عوام اور محنت کش لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدام اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اور مزید کہاکہ ضلع سے بجلی کے تمام مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جبکہ مزید بہتری کے لیے خطیر فنڈنگ سے میگا منصوبوں پر کام جاری و ساری ہیں۔اور متعدد علاقہ جات میں سوئی گیس فراہمی منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر اہلیانِ گھیڑیاں کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور پُرتباک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان کے بیٹے اکبرخان نے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی شاندار خدمات کی تعریف کی اور سوئی گیس فراہمی کے عملی منصوبے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ اہلیانِ گھیڑیاں نے ہمیشہ عوامی قائد جناب عمرایوب خان کا ساتھ دیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہمیشہ انہی کا ساتھ دینگے۔انھوں نےمزید کہا کہ وفاقی وزیر کا دور عوامی محرمیوں کے خاتمے اور دیرینہ مطالبات کی تکمیل کا دور ہے۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجد خان نے پُرجوش استقبال پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی قائد جناب عمرایوب خان کو دونوں وزارتیں وہ دی گئی جنکا براہ راست عوام سے رابطہ ہے۔جبکہ ہمارے ضلع میں محرومیاں بھی انہی وزارتوں کی تھیں۔بلخصوص ہری پور کے عوام ایک عرصے تک بجلی مسائل کا شکار رہے تاہم عوامی قائد نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی مسائل کے خاتمے کے ساتھ دیر پا بہتری اور گیس فراہمی منصوبوں کے لیےاربوں روپے کی خطیر فنڈنگ کی۔انکی انتھک محنت و کاوش کی بدولت آج بجلی وگیس کے میگا منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔