وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سےگھیڑیاں تا پنڈخان خیل روڑ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران کیا

 164 total views

گدو پاور پلانٹ میں گزشتہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر فالٹ آیا جس سے پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہوا۔ الحمدواللہ ہم نے پانچ سے چھ گھنٹوں کے اندر فالٹ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ فالٹ کو دور کرکے بجلی بھی بحال کردی۔میں خود ‏نیشنل پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی بحالی تک موجود رہا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سےگھیڑیاں تا پنڈخان خیل روڑ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران کیا۔انھوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر والہانہ استقبال پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں منصوبے کی مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس موقع پر مزکورہ ویلج کونسل کے لیے سوئی گیس منصوبے کی جلد تکمیل کی یقین دہانی بھی کرائی جس کے لیے انھوں نے 6 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور رکھی ہے۔جبکہ سوئی گیس کی مین لائنیں مکمل ہوچکی ہے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس موقع پر ضلع ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں بجلی و سوئی گیس کے میگا منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالے کرکے جلد فعال کرنے کے حوالے سے بھی بات کی انھوں نے مزید بتایا کہ تربیلا لارنس پور روڑ کی ازسرنو تعمیر کے 1 ارب 80 کروڑ جبکہ کھلابٹ،کانگڑہ کالونی اور غازی کی مختلف اندورنی سڑکوں کے کے لیے 80 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی جنکے ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نصیب ہورہی ہیں۔انشاءاللہ حالیہ دور میں نہ صرف عوامی محرمیوں کا خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں۔ بلکہ دیرپا بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروکار لارہے ہیں۔مقامی سیاسی و سماجی شخصیت محمد ادریس نے اس موقع پر روڑ کی تعمیر کے لیے خطیر فنڈنگ کرنے سمیت بجلی سکیموں اور گیس فراہمی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی پر عوامی قائدجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی عملی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔