وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سرائے گدائی اور دیدن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا شُعلہ جلا کر افتتاح کردیا

 254 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سرائے گدائی اور دیدن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا شُعلہ جلا کر افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر مزکورہ علاقہ جات کے عوام نے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کاپھولوں کی برسات اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا۔
ملک اورنگزیب۔ملک جارج علی و دیگر نے دیدن میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بجلی مسائل کے خاتمے کے ساتھ 2 کروڑ 82 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ سرائے گدائی میں 2 کروڑ 98 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر سردار ممتاذ،ملک طاہر اور بابر خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے قابل و باصلاحیت لیڈر جناب عمرایوب خان کی بدولت ضلع ہری پور میں ترقی کا انقلاب برپا ہوچکا ہے۔ ضلع کے عوام طویل عرصے تک بجلی مسائل کا شکار رہے۔ تاہم عوامی قائد نے نہ صرف ہنگامی بنیادوں پر بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ گیس فراہمی کے منصوبوں کے لیے بھی اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ کی۔مقررین نے مزید کہاکہ ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی ہم لوگ بھی گیس جیسی سہولت سے مستفید ہونگے۔آج ہماراخواب عملی طور پر شرمندہ تعبیر ہوا ہے جس پر سرائے گدائی کے عوام جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے افتتاحی تقریبات میں خطاب کے دوران کہاکہ عوامی محرمیوں کا خاتمہ اور ضلعی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔ہم نے انتہائی مختصر عرصے میں نہ صرف بجلی مسائل کا خاتمہ کیا بلکہ مزید بہتری کے لیے چار گریڈ اسٹیشنز کی منظوری بھی دی جبکہ مختلف علاقہ جات میں سوئی گیس فراہمی کے لیے زمینی حقائق پر مبنی کام جاری ہیں اور بیشتر علاقوں کے عوام منصوبوں کی تکمیل کے بعد مستفید بھی ہورہے ہیں۔