وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے مکمل تعاون اور قانونی معاونت کی یقین دہانی پر حطار نجی سیمنٹ فیکٹری کے برطرف ملازمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کردیا

 666 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے مکمل تعاون اور قانونی معاونت کی یقین دہانی پر حطار نجی سیمنٹ فیکٹری کے برطرف ملازمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کردیا۔وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی ہدایت پر سابق ناظم سریا جاوید خان،قمرحیات،پیرسیدواجدشاہ و دیگر عمائدین نےحطارنجی سیمنٹ فیکٹری کے برطرف ملازمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے انھیں وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے مکمل تعاون اور قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔جس پر فیصل اعوان سمیت دیگر ورکرز نے ہڑتالی کیمپ ختم کردیااور مکمل تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔