وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے بجلی کےجاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

 872 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت اسلام آبادآفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پلاننگ چیف پیسکو خادم حسین لارا ودیگر اعلٰی افسران نے وفاقی وزیر کو حطار گریڈ ٹو کی تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ متعلقہ افسران نے اس موقع پر خانپور132kva گریڈ کے جاری کام کے علاوہ سرائے صالح،گندف اور حطار 220kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے بجلی کےجاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔