December 5, 2021

محمد رضوان نے ٹی 20 کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 854 total views

“سر ڈان بریڈ مین سے سپر مین تک “

آج میں جس کھلاڑی کا ذکر کرنا چاہ رہا ہوں اس نے اپنی محنت ،لگن اور جہد مسلسل سے اپنے شدید ناقدین کو بھی اب اپنا گرویدہ بنالیا ہے ۔وہ کھلاڑی جس کے بارے میں سابق پاکستانی وموجودہ سری لنکن کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا “رضوان خالصتا ٹیسٹ کا کھلاڑی ہے لیکن مصباح یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں ” ۔یہ وہ کھلاڑی ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ چھکا نہیں مار سکتا آج 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اور مجموعی طور پر جوز بٹلر کے بعد چھکوں میں دوسرے نمبر براجمان ہے ۔یہ وہ کھلاڑی ہے جو اکثر اوقات پاکستان سپر لیگ میں اپنے ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہیں بنتا تھا اور پھر ایک دن کپتان بن کر اپنے ٹیم کو پی ایس ایل کا سلطان بنایا ۔اس کھلاڑی کو ازحد ٹرول کیا گیا جب بھی آوٹ ہوتے تو “سر ڈان بریڈ مین” کہہ کر پکارا گیا اور آج اسی بیٹر نے 2021 کے کیلنڈر ائیر میں ہزار پلس رنز بوا کر ویرات وہلی ،بابر اعظم،ڈیوڈ ملان اور کرس گیل جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
محمد راضون سیمی فائنل سے قبل شدید بیمار تھے دو راتیں میچ سے قبل آئی سی یو میں گزارے جن لوگوں نے ٹی وی پر میچ دیکھا ہوا ان کو اس بات کا اندازہ ہے کہ رضوان کی آنکھیں چیخ چیخ کر ان کے صحت کا حال بتا رہی تھی بھر بھی وہ 17ویں اوور تک کریز پر جمے رہے اور اس کے بعد بیس اوورز تک وکٹوں کے پیچھے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔رضوان نے ثابت کرکے دکھایا وہ ڈان بریڈ مین نہیں بلکہ “سپر مین” ہے ۔رضوان نے اسی ورلڈکپ کے چھ میچز میں 70.23 کی اوسط سے 281 رنز بنائے جن میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہے ۔بطور وکٹ کیپر بیٹر رضوان نے اسی ورلڈکپ میں محمد شہزاد کا زیادہ چوکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا ۔محمد رضوان نے اسی ورلڈکپ میں 23 جبکہ افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 23 چوکے لگائے تھے ۔
بطور وکٹ کیپر بیٹر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی رضوان کے نام رہا رضوان نے اس ورلڈکپ میں 281 جبکہ انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے 261 رنز جوڑے ۔
رضوان اس سال کینلڈر ائیر میں ہزار پلس رنز بنانے پہلے بلے باز ہے ۔محمد رضوان نے اس سال بیس ٹی ٹونٹی اننگز میں 1033 رنز بنائے ہے 86.08 رنز کی اوسط سے جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے ۔محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 136.45 رہا ہے ۔
محمد رضوان کی کارکردگی دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے ۔کراچی کنگز کے حتمی الیون میں اکثر جگہ نہ بنوانے والے رضوان جب ملتان کے سلطان مقرر ہوئے تو سلطانی کا تاج اپنے ٹیم کے سر سجایا ۔
عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں محمد رضوان کا سب سے زیادہ ایوریج ہے ۔ایوریج کی بنیاد پر رضوان نے کوہلی اور بابر جیسے بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔محمد رضوان کا بیٹنگ میں ایوریج 52.67 دوسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایوریج 52.05 جبکہ پاکستان کپتان بابر اعظم کا ایوریج 48.04 ہے ۔بابر اعظم کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینک پہلا جبکہ محمد رضوان کا ساتواں ہے ۔
محمد رضوان نے صرف بلے بازی اور وکٹ کیپنگ میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ وہ ایک پھرتیلے فیلڈر ہونے کے ساتھ قائدانہ صلاحتیوں کے مالک بھی ہے جس کی جھلک ہم پاکستان سپر لیگاور دوسرے ڈومیسٹک ایونٹ میں دیکھ چکے ہے .ی

Previous post ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ہجوم والی جگہوں پر موبائل ٹیموں بھیجی جائیں
Next post ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں