ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو تفصیلی بریفنگ

 796 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت پیٹرولیم ہاؤس اسلام آباد میں ضلعی گیس منصوبہ جات پراعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں سنئیر جی ایم ڈویلپمنٹ ارباب ثاقب،جی ایم کوارڈینیشن خرم ایوب ،آر ایم خالدپرویز، ایریا انچارج آفاق شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت پیٹرولیم ہاؤس اسلام آباد میں سوئی نادرن گیس کے سنئیر حکام اور افسران کے مابین ہری پور میں گیس کے جاری اور نئے منظور شدہ منصوبہ جات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔
دوران میٹنگ سنئیر حکام نے ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو تفصیلی بریفنگ دی اور جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ نئےمنصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور منصوبوں کو شروع کرنے کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔