وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نےیونین کونسل کھولیاں بالا کے مخلتف علاقہ جات کی منتشر آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کے لیے مزید 3 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کردی

 1,203 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نےیونین کونسل کھولیاں بالا کے مخلتف علاقہ جات کی منتشر آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کے لیے مزید 3 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کردی جنکے ٹینڈر اوپن ہوکر کنٹریکٹر کو مل چکے ہیں اور جلد کام کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجدخان نے کھولیاں بالا کے مقام پر مقامی افراد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے اس موقع پر لوگوں سے گیس میٹرز کی درخواستیں بھی وصول کیں جبکہ سوئی نادرن گیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ موجود تھے۔حاجی نوازخان،شیربہادر،اسد شاہ اور خاور خان سمیت دیگر مقامی افراد نے اس موقع پر منتشر آبادی آبادیوں کے لیے مزید خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔۔