ملک اشرف ڈھیری گروپ آف چھجیاں نے وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے دھڑے میں شمولیت کا اعلان کردیا

 2,332 total views

ملک اشرف ڈھیری گروپ آف چھجیاں نے وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے دھڑے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے ہری پور آفس میں ایک جرگے کے دوران ملک اشرف،حاجی محمدمشتاق،سابق ناظم محمدپرویز،محمدجان سمیت دیگر عمائدین نے اپنے پورے دھڑے جنبے سمیت وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل ہمیشہ ہم ایوب خاندان کے ساتھ رہے تاہم 2018 کے الیکشن میں کچھ لوگوں نے ناراضیگی کا اظہار کیا۔ آج ایک بار پھر ہم اپنے پرانے دھڑے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے دعائے خیرکرتے ہیں۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے ڈھیری گروپ آف چھجیاں کی جانب سے شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔اور اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جس نے ووٹ دیا یا نہیں دیا ہم پورے ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاتفریق ترقیاتی کام کررہے ہیں اور ترقیاتی کا یہ سفر اسیطرح بلاتفریق جاری وساری رہے گا۔