
اب خطیر لاگت سے ہری پور میں ورکشاپ تعمیر ہورہی ہے جس سے عوامی دیرینہ مشکلات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوگا
5,853 total views
عوامی دس سالہ محرمیوں کاخاتمہ ممکن بنانے کے بعد مستقل بنیادوں پر دیرپا بہتری کے لیے زمینی حقائق پر مبنی اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے ضلع میں بجلی وگیس کے میگا منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔جن سے نہ صرف ترقی کا نیا انقلاب برپا ہوا بلکہ آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 10 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے کانگڑہ گریڈ میں ٹرانسفارمر ریپئرنگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ دن رات ایک کرکے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو وفا کیا ہے۔جبکہ مزید بہتری کے لیے بھی بھرپور انداز میں کوشاں ہیں۔سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان اور تیمور خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزکورہ احسن اقدام پر عوامی قائد جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ٹرانسفارمرز ریپئرنگ کے لیےحویلیاں جاتے جس میں تین سے چار دن ضائع ہوتے تاہم اب خطیر لاگت سے ہری پور میں ورکشاپ تعمیر ہورہی ہے جس سے عوامی دیرینہ مشکلات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوگا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع سے وولٹیج مسائل کے خاتمے کے لیے سولہ سے زاہد فیڈرز کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل،خانپور اور حطار میں 132kva گریڈ کی تکمیل جبکہ مزید تین گریڈ اسٹیشنز کی منظوری و اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کا ایک ناقابل فراموش کارنامہ ہے۔جس پر ضلع کے غیور عوام انھیں زبردست خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
More Stories
ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر پرویز خان...
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر...
3 کروڑ 20 لاکھ روپےکی خطیر لاگت سے سملاں نگر روڑ کی تعمیر کاافتتاح کردیا۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں دوبندی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں مکھن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ...