جناب عمر ایوب خان نے خیبر پختونخواہ میں دیہی سڑکوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی

 1,571 total views

‏ورلڈ بینک كے نائب صدر ہارٹ وِگ شیفر كى وفاقى وزير برائے اقتصادی امور جناب عمر ایوب خان سے ملاقات

نائب صدر ورلڈ بینک ہارٹ وِگ شیفر نے حکومت کی معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا
جناب عمر ایوب خان نے خیبر پختونخواہ میں دیہی سڑکوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی۔‏ڈیجیٹلائزیشن دور دراز علاقوں میں معاشی مواقع اور روزگار بڑھانے میں مدد دے گی. پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری اور اس کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں.
وفاقی وزیر نے کے پی کے ضم شدہ علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کی بھی تجویز دی۔‏جناب عمر ایوب خان نے زرعی مصنوعات کے لیے کولڈ سٹوریج بنانے اور ویلیو ایڈیشن بڑھانے کی ضرورتوں پر بھی زور دیا۔