تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کی بدولت 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ں گے

 1,612 total views

تربیلا ٹنل 05 توسیعی منصوبہ کے سنگ بنیاد کی تقریب کی تصویری جھلکیاں وزیر اعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔منصوبہ محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے کا بنیادی مقصدمستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنائے۔پراجیکٹ کی بدولت تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کے لئے پائیدار بنیاد پر پانی کی دستیابی جاری رہے گی۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کی بدولت 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ں گے۔منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پاکستان کی پانی، خوراک اور توانائی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔