مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔اہل علاقہ نے بجلی مسائل کے خاتمے دیرپا بہتری کے لیے کیے گئے عملی اقدام پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

 772 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 5 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے سریکوٹ کے مختلف علاقہ جات میں سڑکوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں جاری ہے۔
وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے سرپرائز وزٹ کرکے بوٹی گرام اور باغونہ روڑ کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنٹریکٹر کو معیار ومقدار پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کیں جبکہ وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے 1کروڑ 50 روپے کی خطیر فنڈنگ سے مکمل ہونے والے سریکوت تا چنارکوٹ روڑ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور اطراف کی حفاظتی دیواروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔اہل علاقہ نے بجلی مسائل کے خاتمے دیرپا بہتری کے لیے کیے گئے عملی اقدام پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور روڑ کی تعمیر کے لیے خطیر فنڈنگ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا