October 26, 2021

47 لاکھ کی خطیر فنڈنگ سے چھوہر شریف میں سوئی گیس فراہمی کی تکمیل کا شعلہ جلا کرافتتاح

 694 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 47 لاکھ کی خطیر فنڈنگ سے چھوہر شریف میں سوئی گیس فراہمی کی تکمیل کا شعلہ جلا کرافتتاح کردیا۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے مزکورہ علاقے کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اٹھارہ فیڈرز کی تکمیل سے ضلع سے بجلی کے تمام مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا دیا ہے جبکہ مزید بہتری کے لیے اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پانچ گریڈز کی منظوری دی جن پر کام جاری ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ خانپور کے پہاڑوں سے کلنجر تک کے تمام دور افتادہ دیہات میں عملی طور پر گیس فراہمی کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔جس سے ہری پور کے پسماندہ ترین علاقہ جات کے عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے کہاکہ وزیراعظم سے خصوصی سفارش کرکہ عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کردیا ہے۔ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالے کردیا گیا ہے جس کو جلد فعال کرنے کے لیے چھ ارب روپے کی خطیرفنڈنگ کی جاری ہے جسکے ضلعی ترقی پر سودمند اثرات مرتب ہونگے۔سابق صوبائی وزیرجناب یوسف ایوب خان و دیگر مقامی مقررین نے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی شاندار خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے تین سال کے کم دورانیہ میں ضلع سے ناممکن بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا عملی طور پر میدانی علاقوں کے ساتھ دور افتادہ ناممکن پہاڑی علاقہ جات میں بھی عملی طور پر شعلے جلائے جارہے ہیں۔یوسف ایوب خان کا مزید کہناتھا دیرینہ مطالبات کی تکمیل ہمارا مشن ہے۔ ہمارے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق پرمبنی ہے۔ہم دعوے نہیں عملی کام کرکے دیکھا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم سب کی انتھک محنت و کاوش اور دلچسپی کی بدولت ضلع میں ترقی کا انقلاب برپا ہوچکا ہے جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔مقامی قائدین نے اس موقع پر خان برداران کی شاندار خدمات کی تعریف کی اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید 20 کروڑ جبکہ تزئین وآرائش کے لیے بھی 85 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ کے ٹینڈر کنٹریکٹرز کو جاری کردئیے
Next post این آر ٹی سی اب سے ٹی آی پی کو سنبھالے گی جس کی بدولت ہری پور میں نئی نوکریاں پیدا ہوں گی اس مقصد کے لیے چھ ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس سے ضلع ہری پور کی معیشت مزید مضبوط ہو گی۔