
سعودی عرب پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا
3,509 total views
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و چئیرمین اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی عمر ایوب خان نے سعودی ڈیولپمینٹ فنڈ کے سی۔ ای۔ او سلطان المرشد اور پاکستان میں سفیر خادم حرمین شریفین نواف بن سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی ڈیفرڈ آئل فیسیلٹی کے لیے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سے 1.2 بلین ڈالر کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دی اور اس پر دستخط کیے گیے۔ جو کہ 100 ملین ڈالر فی ماہ کی رقم بنتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کی وجہ سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔ معاہدے کے مطابق ایس ایف ڈی پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔اس موقع پر سی ای او ایس ایف ڈی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
More Stories
ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر پرویز خان...
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر...
3 کروڑ 20 لاکھ روپےکی خطیر لاگت سے سملاں نگر روڑ کی تعمیر کاافتتاح کردیا۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں دوبندی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں مکھن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ...