May 20, 2022

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس

 1,732 total views

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور دیگر وفاقی اور صوبائی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ منصوبے سےنوجوانوں کی ڈیجیٹل سکلز میں اضافہ ہو گا، سپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانےمیں مدد ملے گی، ماضی میں تعلیمی شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کیا ہے، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔

Previous post PM Imran Khan inaugurates First ‘Digital City’ in Haripur KP
Next post سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے ریڈیو کچہری کا انعقاد کیا گیا