May 20, 2022

وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 30 کروڑ کی خطیر فنڈنگ سے حطار 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل کا افتتاح کردیا

 552 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 30 کروڑ کی خطیر فنڈنگ سے حطار 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔سابق صوبائی وزیرجناب یوسف ایوب خان بھی ہمراہ۔ اس موقع پر ایس ای ہزارہ سرکل شوکت اللہ۔ ایکسین ہریپور و دیگر متعلقہ افسران اورمقامی لوگ بھی کثیر تعداد میں موجودتھے۔ وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے اس موقع اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ گریڈ سے 9-11kvaفیڈرز آپریشنل ہوچکے ہیں۔جبکہ 7 کی مزید گنجائش بھی باقی ہے۔انھوں نےمزیدکہاکہ الحمداللہ خانپورگریڈ بھی60 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوچکا ہے جبکہ سرائےصالحہ گریڈ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اسکے علاوہ گندف۔حطار بلال مسجد سمیت 220kvaگریڈکے لیے بھی 9 ارب کی فنڈنگ کردی ہے۔انشاءاللہ اگلےستر سالہ دور تک ہم بجلی کی ضرورت کو پورا کررہے ہیں۔ سابق صوبائی وزیرجناب یوسف ایوب خان۔قمرخان ودیگر نے ہری پور کے عوام بلخصوص حطار کے لیے مزکورہ منصوبے کو ایک انمول تحفہ اور معرکہ قرار دیا۔اور عوامی جناب قائدجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post انسانیت کے خلاف ایک جرم” کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں
Next post وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع