June 24, 2022

پاکستان بھر کی طرح ہریپور کی عوام نے بھی امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوٹ نجیب اللہ میں احتجاج کیا

 114 total views

سابق وفاقی وزیر و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹ پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان اور ایم پی اے اکبرایوب خان کی قیادت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر پاکستان بھر کی طرح ہریپور کی عوام نے بھی امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوٹ نجیب اللہ میں احتجاج کیا۔ احتجاج میں شرکت کے لیے ہری پور سے قافلہ سابق وفاقی وزیر و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی قیادت میں کوٹ نجیب اللہ کی طرف روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل عوامی لیڈر عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تجریک انصاف امپورٹڈ حکومت کو ہر گز تسلیم نہیں کرتی کیونکہ یہ اپنے بیرونی اقاوں کی ایما پر سب کام کر رہے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے اور لوڈشیڈنگ نے لوگوں جینا محال کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیسے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صاحب کہہ رہے ہیں اس تمام صورتحال کا واحد حل ہے نئے اور شفاف انتخابات اور جب تک ہمارا یہ مطالبہ مان نہیں لیا جاتا ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔سابق وفاقی وزیر و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان اور ایم پی اے اکبرایوب خان کی قیادت میں قافلے کا کوٹ نجیب اللہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کوٹ نجیب اللہ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام کے جم غفیر سے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک پر ملک گیر احتجاج سے خطاب کیا اور کادکنان کو آئیندہ کا لائحہ عمل بتایا۔

Previous post وفاقی کابینہ نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی
Next post سپر ٹیکس کے اعلان ہونے کے فوراً بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گٸی