August 10, 2022

ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، صدر چیمپر آف کامرس ہریپور کو دعوت دی گئی

Read Time:41 Second

 64 total views

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، صدر چیمپر آف کامرس ہریپور کو دعوت دی گئی۔

کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز صاحبان، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے شرکت کی۔

کانفرنس میں علماء کرام نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ ہریپور سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے علماء کرام کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور علماء کی تجاویز کو سراہا اور امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے علماء کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Previous post عوام کا حق عوام تک پہنچانے کا عزم پنجاب سے سمگل سرکاری آٹا مہنگے داموں بیچنے کی سازش ناکام
Next post جناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگامنصوبے پر کام تیزی سے جاری