December 5, 2021

اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی

 2,067 total views

وزیراعظم عمران خان سے اہلیانِ کھلابٹ کے قبرستان اراضی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے خصوصی ملاقات کی اور تحریری خط دیا ہے۔انشاءاللہ جلد کے ٹی ایس کے عوامی مطالبے کو حتمی شکل دینگے۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 17 لاکھ کی خطیر لاگت سے محلہ نیو قاضیاں کھلابٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر اہل محلہ کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کی مبارکباد پیش کی۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں تحریری خط بھی دیا ہے۔جس پر انھوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انشاءاللہ جلد اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کو حتمی شکل دینگے۔
منعقدہ تقریب کے دوران،محمد نواز، اللہ یار خان،ایم پی اے فیصل کے سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر نے خطاب کرتے عوامی قائدجناب عمرایوب خان کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور بلخصوص قبرستان کی اراضی کے لیے خصوصی کاوش کرنے پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے خبیب کالج پنیاں ہری پور کا سرپرائز وزٹ کرکے بچوں کے حوالے سےانتظامی امور کا جائزہ لیا
Next post وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 250 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ہری پور سبزی منڈی موڑ سے بیڑ اور صوابی میرا کلنجر تک مین سوئی گیس لائن کی تکمیل