December 5, 2021

وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نےیونین کونسل کھولیاں بالا کے مخلتف علاقہ جات کی منتشر آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کے لیے مزید 3 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کردی

 1,879 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نےیونین کونسل کھولیاں بالا کے مخلتف علاقہ جات کی منتشر آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کے لیے مزید 3 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کردی جنکے ٹینڈر اوپن ہوکر کنٹریکٹر کو مل چکے ہیں اور جلد کام کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجدخان نے کھولیاں بالا کے مقام پر مقامی افراد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے اس موقع پر لوگوں سے گیس میٹرز کی درخواستیں بھی وصول کیں جبکہ سوئی نادرن گیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ موجود تھے۔حاجی نوازخان،شیربہادر،اسد شاہ اور خاور خان سمیت دیگر مقامی افراد نے اس موقع پر منتشر آبادی آبادیوں کے لیے مزید خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔۔

Previous post بالڈھیر کے بجلی سے محروم محلہ موہڑہ میں بجلی سکیم کے تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اہل محلہ کو وفاقی وزیر کی جانب سے 46 لاکھ 16 ہزار روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منظوری
Next post وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سرائے گدائی اور دیدن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا شُعلہ جلا کر افتتاح کردیا