December 5, 2021

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ کالونی کی سڑکوں کی پختگی کے لیے 13 کروڑ کے بعد مزید 32 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری

 3,111 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے کھلابٹ کالونی کی سڑکوں کی پختگی کے لیے 13 کروڑ کے بعد مزید 32 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت مزکورہ منصوبے کی تکمیل کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ہریپور میں اہم میٹنگ کا انعقاد۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی خصوصی کاوش کی بدولت کھلابٹ ٹاؤن شپ کی سڑکوں وگلیوں کی پختگی کے لیے 13 کروڑ کی فنڈنگ کے بعد مزید 32 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری کردیا گیا۔مزکورہ منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس ہریپور میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں سابق صوبائی وزیرجناب یوسف ایوب خان،ڈپٹی کمشنر ہریپور محمد مغیث ثناء اللہ اور پلاننگ ٹیم سمیت دیگر فوکل پرسنز موجود تھے۔ دوران میٹنگ وفاقی وزیر کو سڑکوں وگلیوں کی پختگی کے حوالے سے کی گئی پلاننگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے میٹنگ کے دوران منصوبے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام روڈز پر سائن بورڈز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی جو گائیڈ لائن کے ساتھ کالونی کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ کرینگے۔

Previous post سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Next post ملک اشرف ڈھیری گروپ آف چھجیاں نے وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے دھڑے میں شمولیت کا اعلان کردیا