December 5, 2021

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا عمل شروع

 1,484 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا عمل شروع۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر انکے کوارڈینیٹر ساجدخان اور سیکرٹری نعیم خان نے کانگڑہ کالونی کا دورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لیا۔اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران اور متعلقہ کنٹریکٹر کو معیاری کام کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
مختاراحمد،آصف یوسف خان اور محمدعمران سمیت دیگر مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔جنھوں نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے 7 کروڑ کی خطیر فنڈنگ پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔۔۔

Previous post ہریپور :وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 13 کروڑ 97 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے تحصیل خانپور کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ جات سرادنہ،کھوئی کما اور دارتیاں میں پائپ جوڑ لگا کر سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
Next post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت حطار روڑ کی جلد تکمیل کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد