حکومتِ پاکستان کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں نئی شروع کی جانے والی قابل تجدید توانائی پالیسی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع لائے گی۔

 340 total views

وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم و قدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں نئی شروع کی جانے والی قابل تجدید توانائی پالیسی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع لائے گی۔
حکومت کھلی اور شفاف بولی کے عمل کے ذریعے قابل تجدید توانائی پر مبنی پاور پلانٹ لگائے گی ، جس سے بجلی کی پیداوار کی لاگت میں مزید کمی ممکن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ توانائی پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔