وزیرجناب عمرایوب خان کی ہدایت پر انکے کوارڈینیٹرساجد خان کا پیسکو پلاننگ ٹیم کے ہمراہ زیرتعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ۔پلاننگ ٹیم نے فیڈرز کے حوالے سے سروے مکمل کیا

 491 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی ہدایت پر انکے کوارڈینیٹرساجد خان کا پیسکو پلاننگ ٹیم کے ہمراہ زیرتعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ۔پلاننگ ٹیم نے فیڈرز کے حوالے سے سروے مکمل کیا۔وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پر انکے کوارڈینیٹر ساجدخان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسکو و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ خانپور کے مقام پر زیرتعمیر 132kva گریڈاسٹیشن کا دورہ کیا۔پیسکو پلاننگ ٹیم نے اس موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کرکے فیڈرز کے حوالے سے سروے مکمل کیا۔ واضح رہے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے 70 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے عوامی مشکلات کے ازالے اور دیرپا بہتری کے لیے خانپور کے مقام پر 132kva گریڈ اسٹیشن کی منظوری دی جس کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔