ہری پور تاجر تنظیم کے صدر افتخارامین نے تنظیم کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کانگڑہ گریڈ اسٹیشن سمیت مختلف مقامات کا دورہ کرکے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری میگا منصوبوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

 1,716 total views

ہری پور تاجر تنظیم کے صدر افتخارامین نے تنظیم کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کانگڑہ گریڈ اسٹیشن سمیت مختلف مقامات کا دورہ کرکے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری میگا منصوبوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 25 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شہری علاقہ جات سے دیرپا بجلی مسائل کے خاتمے کے لیے تیزی سے جاری کام آخری مراحل میں ہے۔جس میں 40Mva کا نیو ٹرانسفارمر کانگڑہ گریڈ میں انسٹال کرکے آپریشنل کردیا گیا ہےجبکہ ٹاؤن فور آج 27 فروی اور ٹاؤن فائیو 7 مارچ کو مکمل ہوگا۔اے ٹی اے کے صدر افتخارامین اور دیگر عہدیداران نے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے گانگڑہ گریڈ سمیت دیگر مقامات کا وزٹ کرکے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تیزی سے جاری انقلابی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی ناقابل یقین عوامی شاندار خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر تاجر تنظیم کے صدر افتختار امین و دیگرعہدیداران نے بتایا کہ حالیہ پریس کانفرنس کے بعد مشاورت سے طے شدہ ورک پرمٹ کے مطابق بجلی بند کی جارہی ہے۔جس پر ہم وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے مشکور وممنون ہیں۔