December 5, 2021

کروڑ4 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سےتحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر عوامی ق

 1,668 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی خصوصی کاوش سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سےتحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر عوامی قائد جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی خصوصی کاوش سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سےتحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے باقاعدہ طور پر ٹینڈر نوٹس جاری کردیا گیا۔وفاقی وزیر عمرایوب خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدارسے چورا بابا تا تحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے منظوری حاصل کی جسکے بعد چند ماہ قبل C&W اٹک کے متعلقہ افسران نے چورا بابا تا جھامرہ روڑ کا دورہ کرکے سروے مکمل کیا اس موقع پر وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجد خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ تحصیل غازی جھامرہ کو جانے والی مزکورہ چھ کلومیٹر سڑک پنجاب کے علاقے چورا بابا سے ہوکر آتی ہے۔جسے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے2004 میں 3 کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈ سے تعمیر کرایا تھا۔جسکے بعد طویل عرصے تک کسی نےتوجہ نہ دی اور وقت گزرنے ساتھ مزکورہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہوگٸی ۔یونین کونسل جھامرہ کےمتعدد مستفید ہونے والے دیہات کے عوام نے ایک بار پھر روڑ کی ازسرنو تعمیر کے لیے خطیر فنڈ منظور کرانے پر عوامی قائد جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Previous post بجلی و گیس کے تمام مسائل کے خاتمے کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ کی خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی
Next post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 15 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سےجھاری کس تا ایوب پُل حویلیاں اور خانپورجولیاں تا ٹیکسلا میوزیم روڈ کی ازسرنو تعمیرسمیت ریلوے اسٹیشن ہریپور کے قریب برساتی نالے پر نیو پُل تعمیر کی منظوری