عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی
4,730 total views

وفاْقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے دور افتادہ یونین بیٹ گلی و ناڑہ آمازئی میں بجلی منصوبوں کی تکمیل پر مقامی افراد کی جانب سےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے گرینڈ جرگے کا انعقاد۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان،ایم پی اے صوابی رنگیز خان،ایم پی اے فیصل زمان کے سیکرٹری شاہد اقبال،قاری نور حسین،ایڈوکیٹ اکمل و دیگر اس موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
مقامی مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے 2 کروڑ سے زاہد فنڈنگ سے نیو آمازئی بیٹ گلی فیڈر کی تکمیل ،ناڑہ آمازئی کے مقام پیسکو سب آفس کے قیام کے ساتھ 1 کروڑ روپے کی لاگت سے 200 پولز مہیا کرنے اور رواں سال کے دوران مزید پولز اور ٹرانسفارمرز مہیا کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری کرنے پر عوامی قائد جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس قبل بھی مزکورہ علاقے میں سڑکوں اور بجلی کی مد میں جو کام بھی ہوئے وہ سابق اسپیکرقومی اسمبلی و وزیرخارجہ جناب گوہرایوب خان اور عمرایوب خان کے ادوار میں ہوئے ہیں۔آج ایک بار پھر ہریپور کی پسماندہ ترین یونین کونسلز میں عوامی قائدجناب عمرایوب کی بدولت بہار آگئی اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔مقررین نے عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے اس سے قبل سڑکوں کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور کرانے اور متعلقہ محکمے سے سروئے مکمل کرانے پر بھی وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی گراں قدر شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔
More Stories
ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر پرویز خان...
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر...
3 کروڑ 20 لاکھ روپےکی خطیر لاگت سے سملاں نگر روڑ کی تعمیر کاافتتاح کردیا۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں دوبندی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں مکھن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ...