May 20, 2022

جناب عمرایوب خان اہلیانِ کھلابٹ کو جلد قبرستان اراضی کی خوشخبری سنائیں گے

 3,677 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور وچئیرمین اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی جناب عمرایوب خان اہلیانِ کھلابٹ کو جلد قبرستان اراضی کی خوشخبری سنائیں گے۔ وزیر اعظم وچئیرمین واپڈا کو خط کے بعد متعلقہ ٹیم کا مزکورہ مقام کا دورہ جلد دیرینہ مطالبے کی تکمیل متوقع۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے کھلابٹ ٹاؤن شپ کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین واپڈا کو خط ارسال کرنے کے ساتھ وزیراعظم سے خصوصی سفارش بھی کی جس میں متاثرین تربیلہ کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے قبرستان کے لیے 100 کنال اراضی فوری مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم نے انھیں یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے پرنسپل سیکرٹری کو احکامات جاری کیے۔جسکے بعد متعلقہ ٹیم نے مزکورہ جگہ کا دورہ کرکے رپوٹ پیش کردی ہے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان انشاءاللہ بہت جلد اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کو حتمی شکل دیکر قبرستان اراضی کا اعلان کرینگے۔اہلیانِ کھلابٹ کی مطابق ہمارے قابل وباصلاحیت لیڈر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اپنے ہر دورِ اقتدار میں عملی طور پر عوامی مسائل کے خاتمے اور دیرپا بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ کے ٹی ایس کے عوامی دیرینہ مطالبے قبرستان اراضی کے لیے بھی بھرپور کی جس پر کے ٹی ایس کے غیور عوام انھیں زبردست خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Previous post سعودی عرب پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا
Next post جناب عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک وزارتِ اقتصادی امور پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ متحرک رہا ہے